بیلٹ سوال نمبر 3: زندگی گُزارنے کی اصل لاگت کی پیمائش کریں

BALLOT QUESTIONS

Three questions will appear on your ballot November 8, 2022. Learn more about what’s on your ballot below.

بیلٹ سوال نمبر 3: زندگی گُزارنے کی اصل لاگت کی پیمائش کریں

یہ تجویز سٹی چارٹر میں درج ذیل ترمیم کرے گی:

اِس شہر سے درکار ہوگا کہ "طرزِزندگی کی اصل لاگت” کی پیمائش کرے تاکہ نیویارک شہر میں بُنیادی ضروریات کو پُورا کرنے کی اصل لاگت کا سُراغ لگایا جائے، جِس میں رہائش، غِذا، بچّوں کی نگہداشت، نقل و حمل، اور دیگر ضروری لاگتیں شامل ہوں، اور ایسا عوامی، نجی، یا غیر رسمی مُعاونت کو گردانے بغیر کیا جائے، تاکہ پروگرامنگ اور پالیسی فیصلوں کو مُطّلع کیا جائے، اور؛

حکومت سے درکار ہوگا کہ وہ "طزِ زندگی کی اصل لاگت” کی پیمائش پر سالانہ رپورٹ دے۔ شہری

کیا اِس تجویز کو اِختیار کیا جائے؟

یہ تجویز شہری حکومت سے مُطالبہ کرے گا کہ، 2024 کے

آغاز میں ایک سالانہ "طرزِ زندگی کی اصل لاگتکی پیمائش کیجائے کہ عوامی، نِجی یا غیررسمی مُعاونت کے بغیر نیویارک شہر میں رہنے کی کیا لاگت ہوگی۔ پیش کردہ پیمائش کا ارادہ غُربت کے بجائے عزّت پر توجّہ مرکوز کردیا جائے، جِس میں اہم ضروریات کی لاگت پر غور کرنا چاہئیے جس میں شامل ہے، مگر اس تک محدود نہیں، رہائش، بچّوں کی نگہداشت، بچّوں اور منحصر کے اخراجات، غذا۔ نقل و حمل، صحت کی نگہداشت، لباس، عمومی صفائی کی مصنوعات، صفائی کرنے کی صنوعات، گھریلو اشیاء،ٹیلی فُون سروس اور انٹرنیٹ سروس شامل ہیں۔"طرزِ زندگی کی اصل لاگتکی پیمائش کو اُن معیارات کے ساتھرپورٹ کیا جائے گا جو غُربت کی پیمائش کے لیے یا عوامی مفادات کے لیے اہلیت کو ترتیب دینے کے لیے اِستعمال ہوتے ہیں۔یہ اقدام کا بالواسطہ یا بلاواسطہ حق تخلیق نہیں کرے گا۔