BALLOT QUESTIONS
Three questions will appear on your ballot November 8, 2022. Learn more about what’s on your ballot below.
بیلٹ سوال نمبر 2:نسلی برابری کے لیے محکمہ، پلان اور کمیشن کی تشکیل
یہ تجویز سٹی چارٹر میں اس طرح ترمیم کرے گی:
شہری اور محکمے کی سطح پر ہر دو سال بعد نسلی برابری کے پلان تیار کیے جائیں گے۔ پلانز میں نسلی برابری کو فروغ دینے اور تفریق کو کم یا ختم کرنے کے لیے حکمت عملیاں اور اہداف وضع کیے جائیں گے؛
نسلی مساوات کو فروغ دینے سٹی کی نسلی مساوات کی منصوبہ بندی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیےنسلی برابری سے متعلق دفتر (Office of Racial Equity) قائم کیا جائے گا اور چیف ایکویٹی آفیسر (Chief Equity Officer) کی بحالی کی جائے گی یہ آفس شہر کی سروسز اور پروگرام تک ان لوگوں اور کمیونٹیز کی رسائی بڑھانے کے لیے محکموں کو تعاون کرے گا جو ماضی کی پالیسیوں اور اقدامات سے منفی انداز میں متاثر ہوتے رہے ہیں اور مساوات کے بارے میں ڈیٹا جمع اور رپورٹ کرے گا؛ اور
نسلی برابری کے حوالے سے کمیشن (Commission on Racial Equity) قائم کیا جائے گا جس کا تقرر شہر کے منتخب عہدیدار کریں گے۔ اس کمیشن میں تقرریاں کرتے ہوئے منتخب عہدیدار ایسے افراد کو منتخب کریں جو مختلف اقسام کی کمیونٹیز کی نمائندگی یا ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ کمیشن نسلی برابری کے پلاننگ کے عمل میں ترجیحات کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ان کے لیے سفارشات کرے گی اور محکمے اور شہر کی سطح کے نسلی برابری کے پلانز کا جائزہ لے گی۔
کیا یہ تجویز منظورکی جائے؟
ساتھ مل کر انہیں نسلی برابری کے حوالے سے تربیت اور معاونت فراہم کرے گا۔ ہر دو سال کے بعد شہری حکومت کا ہر محکمہ محکمہ نسلی برابری کی مدد سے اپنا علیحدہ نسلی برابری کا پلان ترتیب دے گا۔ بعد ازاں مذکورہ بالا محکمہ دیگر محکموں کی طرف سے تیار کردہ نسلی برابری کے پلانز کو شہری کی سطح کے نسلی برابری کے پلان میں یکجا کر دے گا۔ یہ محکمہ نسل، قوم اور دیگر گروپوں اور کمیونٹیز کی سطح پر لوگوں کی فلاح و بہبود کی سطح جانچنے کی غرض سے ڈیٹا جمع کرنے کے لیے تمام محکموں کو رہنمائی فراہم کرے گا۔ محکمہ برائے نسلی برابری ’’ترجیح محلوں/علاقوں‘‘ کی نشاندہی کرے گا جنہیں ایکویٹی، صحت یا سماجی و معاشی بوجھ یا یا آئندہ ممکنہ طور پر رونما ہونے والے واقعات میں زیادہ متاثر ہونے کے خدشے کی بنیاد پر نسلی برابری کے پلانز میں زیادہ جگہ دی جائے گی۔
نسلی برابری کے پلان کی تیاری میں اپنے کردار کے ساتھ نسلی برابری شہری کی سطح کا ایکسس ڈیزائن پروگرام (Citywide Access Design program) تیار کرے گا تاکہ شہری حکومت کے پروگراموں، سروسز، مواصلات اور فیصلہ سازی تک لوگوں کی رسائی کو فروغ دیا جا سکے۔
بیلٹ کے خلاصہ کا متن
اس تجویز سے نسلی برابری سے متعلق دفتر(Office of Racial Equity) قائم کی جائے گی جس میں ہر دو سال کے بعد شہر کی سطح پر نسلی برابری کا پلان وضع کیا جائے گا اور نسلی برابری کا کمیشن (Commission on Racial Equity) قائم کیا جائے گا تاکہ کمیونٹیز کی ضروریات کی عکاسی ہو سکے اور شہر کی سطح کے نسلی برابری کے پلان کا جائزہ لیا جا سکے۔ نسلی برابری کا مطلب ہے کہ تمام لوگوں میں برابری قائم کرنا جس میں نسل اورمشترکہ خصوصیات پرخاص توجہ دی گئی ہو اور مختلف نسلی گروپوں کے درمیان خلیج کو کم یا ختم کیا جائے گا تاکہ سب لوگوں کے درمیان برابری اور مساوات قائم ہو۔
نیو یارک شہر کی حکومت میں ایسا کوئی محکمہ موجود نہیں جو خاص طور پر برابری، بالخصوص نسلی برابری کے فروغ کے لیے کام کرے۔ یہ تجویز نسلی برابری کے فروغ کے لیے شہری حکومت کے لیے پلاننگ اور اسے پرکھنے کا فریم ورک تیار کرے گا۔
محکمہ برائے نسلی برابری
مجوزہ ترمیم کے تحت ایک نسلی برابری سے متعلق دفتر (Office of Racial Equity) قائم کیا جائے گا جس کی قیادت چیف ایکویٹی آفیسر(Chief Equity Officer) کرے گا جسے محکمے کے سربراہ یا ڈپٹی میئر کی سطح پر میئر منتخب کرے گا۔ یہ محکمہ شہر کے دیگر تمام محکموں کے
نسلی برابری سے متعلق کمیشن
مجوزہ ترمیم کے تحت نسلی برابری کا ایک کمیشن (Commission on Racial Equity) قائم کیا جائے گا جو کہ نیو یارک شہر کے 15 رہائشیوں پر مشتمل ہو گا اور اس کا مقصد نیویارک سٹی کی مختلف کمیونٹیز کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنا ہے۔ کمیشن نسلی برابری کے پلاننگ کے عمل میں کمیونٹی ترجیحات کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ان کے لیے سفارشات دے گی اور محکمے اور شہر کی سطح کے نسلی برابری کے پلانز کا جائزہ لے گی اور عوامی سطح پر رائے جاری کرے گی۔ کمیشن اس بات پر بھی نظر رکھے گی کہ محکمہ نسلی برابری کے پلاننگ کے عمل کی تعمیل کر رہا ہے اور اس محکمے کے ایسے طرز عمل کے بارے میں شکایت بھی وصول کر سکتا ہے جس کی وجہ سے نسلی تفریق میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
کمشنر
کمیشن کی سربراہی چیئرمین کے ذریعہ کی جائے گی جس کی تقرری میئر اور سٹی کونسل سپیکر کرے گا۔ میئر سات کمشنر تعینات کریں گے۔ پانچ کمشنر سٹی کونسل سپیکر کی طرف سے ہوں گے جن میں ہر ایک برو کی نمائندگی ہو گی۔ ایک کمشنر کمپٹرولر مقرر کرے گا جبکہ ایک کی تقرری پبلک ایڈوکیٹ کی جانب سے ہوگی۔ میئر کی جانب سے ایک اور سٹی کونسل سپیکر کی طرف سے مقرر کیا گیا ایک رکن نیو یارک سٹی کی 25 سال سے کم عمر آبادی کی نمائندگی کریں گے۔
تقرری کرتے ہوئے ہر ایک منتخب نمائندہ دیگر پہلوں کے ساتھ یہ بھی پیش نظر رکھے گا کہ ایسے لوگوں کی تقرری کی جائے جنہیں سیاہ فام، لیٹنکس، آبائی، ایشیائی، پیسفک آئی لینڈر، مشرق وسطی، اور غیر سفید فاموں، تارکین وطن، انگریزی زبان میں محدود مہارت رکھنے والے افراد، معذور افراد، طلبا، نوجوانوں، بزرگوں، LGBTQ+، انصافی معاملات میں شامل افراد، سرکاری فوائد حاصل کرنے والے، سرکاری رہائش میں رہنے والے اور ایسے دیگر افراد اور کمیونٹیز کی نمائندگی یا ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ نسلی برابری یا نسلی انصاف کے معاملات میں مہارت رکھنے والے افراد کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے۔
محکمہ برائے نسلی برابری افراد اور کمیونٹیز کے غیراہم گرداننے‘‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے پالیسیاں اور اقدامات کی تیاری اور نفاذ میں تمام محکموں کی مدد کرے گی جس میں مجرمانہ سرگزشت اور پس منظر کی جانچ کو محدود کرنے، نفاذ کے لیے سزا کے متبادل تلاش کرنا، شہری کی ورک فورس میں برابری کی بنیاد پر بھرتی اور ترقی محلوں اور علاقوں میں برابری کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم اور معاوضے یا پیشے کے اعتبار سے تقسیم کو کم یا ختم کرنا شامل ہو گا۔
تجویز نسلی شمولیت اور برابری کی بنیاد پر ٹاسک فورس(Taskforce on Racial Inclusion and Equity) کو بھی منظم کرے گا جو کہ 2020 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس تجویز کے پیش نظر نسلی شمولیت اور برابری کی ٹاسک فورس کو محکمہ برائے نسلی برابری میں شامل کیا جائے گا اور اس کی سربراہی ایک یا زیادہ چیئرپرسن کریں گے جن کی تقرری چیف ایکویٹی آفیسر میئر کی مشاورت سے کرے گا جبکہ دیگر ممبران کو چیف ایکویٹی آفیسر ممبران کے متعلقہ محکموں کی مشاورت سے مقرر کرے گا۔ نسلی شمولیت اور برابری کی ٹاسک فورس چیف ایکیوٹی اٖیسر کو پالیسی پر مشاورت فراہم کرے گی نسلی برابری کے فروغ کے لیے حکومت کی کوششوں میں ربط قائم کرے گا۔
نسلی برابری کا پلان
مجوزہ ترمیم کے تحت لازمی قرار دیا گیا ہے کہ میئر شہر کی سطح پر نسلی برابری کا پلان تیار کرے گا جبکہ دیگر محکمہ اپنی اپنی سطح پر ایسا پلان ترتیب دیں گے۔ شہر کی سطح کا نسلی برابری کا پلان اور محکموں کی سطح کا نسلی برابری کا پلان، جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، ان اہداف اور حکمت عملیوں کو عوام تک پہنچائے گا جو طویل اور قلیل مدت میں نسلی برابری اور انصاف کو فروغ دے گا۔ پلانز میں ڈیٹا کے اشاریے بھی موجود ہوں گے جن میں محلوں اور علاقوں کی سطح کے پیمانے شامل ہوں گے جن کے ذریعے نسلی برابری کے معاملے میں پیش رفت کا تعین کیا جائے گا اور ان اثرات کو واضح کرے گا جو ان کوششوں سے لوگوں کی فلاح و بہبود پر ہو رہا ہے۔ یہ پراگریس NYC میں نسلی انصاف NYC نسلی انصف کمیشن کی حتمی رپورٹ دو سالہوں کی پراگریس رپورٹ میں شامل کی جائے گی۔ نسلی برابری کی پلاننگ کا شیڈول بجٹ کے ساتھ ساتھ رکھا گیا ہے۔
ٹائم لائن اور شیڈول
پہلے پلان کا پہلا مسودہ زیادہ سے زیادہ 16 جنوری 2024 تک مکمل کیا جائے گا جبکہ حتمی پلان زیادہ سے زیادہ 26 اپریل 2024 تک مکمل کیا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ میئر کا ابتدائی اور ایگزیکٹیو بجٹ پر بھی کام جاری ہو گا۔ قلیل مدتی حکمت عملیوں میں آئندہ دو مالی سالوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ پہلی مکمل پراگریس رپورٹ ستمبر 2026 میں جاری کی جائے گی۔ یہ ٹائم لائن محکموں کی حوصلہ افزائی کے لیے دی گئی ہے کہ وہ اپنے بجٹ کے ساتھ ساتھ نسلی برابری کے حوالے سے حکمت عملیاں بھی ترتیب دیں اور ایسا کرتے ہوئے ان ایکٹویٹی حکمت عملیوں کو اخراجات اور کیپٹل بجٹ سے بھی آگاہ کریں۔