BALLOT QUESTIONS
Three questions will appear on your ballot November 8, 2022. Learn more about what’s on your ballot below.
بیلٹ سوال نمبر 1:حکومت کی رہنمائی کے لیے اقدار سے متعلق بیان (Statement of Values) شامل کریں
یہ تجویز نیو یارک سٹی چارٹر(New York City Charter) میں اس طرح ترمیم کرے گی:
ابتدائیہ شامل کریں، جوکہ اقدار اور مستقبل کے بارے میں ایک تعارفی بیان ہو گا جس سے نیو یارک کے باشندوں میں ’’سبھی کے لیے انصاف اور غیرجانبداری پر مبنی شہر‘‘ کا جذبہ پیدا ہوگا؛ اور
ابتدائیہ میں یہ بیان شامل کریں کہ سٹی کو "نیویارک کے سبھی باشندوں کے لیے انصاف اور برابری کے فروغ دینے کے لیے ماضی اورموجودہ دور کے نقصانات کے تدارک اور ہماری بنیادوں، سماجی ڈھانچوں، اداروں، اور قوانین کی ازسرِ نو تعمیر کرنے، نظرثانی کرنے، اور انہیں ایک نئے انداز سے دیکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔۔
ابتدائیہ کا مقصد سٹی کی حکومت کو اپنے فرائض کی تکمیل میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
کیا یہ تجویز منظورکی جائے؟
سے نیویارکر کے باشندے ان بنیادی اقدار کے نظریات اور بیان کو اپنا سکیں گے جو شہری حکومت کو فرائض کی ادائیگی میں رہنمائی فراہم کرے گا۔
یہ تجویز نیویارک سٹی چارٹر میں ایک ابتدائیہ شامل کرے گی۔
ابتدائیہ کسی قانونی دستاویز کے شروع کا متن ہوتا ہے جس میں اس دستاویز کے مقصد اوراہداف کی وضاحت ہوتی ہے۔ نیویارک سٹی چارٹر (New York City Charter) میں فی الوقت کوئی ابتدائیہ شامل نہیں ہے۔ ابتدائیہ شامل کرنے
نیو یارک سٹی چارٹر کو یوں پڑھا جائے گا:
ابتدائیہ
ہم، نیویارک سٹی کے لوگ، اعلان کرتے ہیں کہ ہمارا شہر کثیر النسلی جمہوریت ہے، اور یہ کہ ہماری جداگانہ حیثیت ہی ہماری طاقت ہے۔ ہم ان تمام لوگوں کی ثقافتوں، زبانوں اور ان سبھی کی تاریخ کی قدر اور احترام کرتے ہیں جو اس علاقے کو اپنا گھر مانتے ہیں، اور ہم ان کے انقلابی تخیل، حوصلے اور جذبے کو سلام کرتے ہیں۔
ہماری کوشش ایک ایسے شہر بنانے کی ہے جہاں نیویارک کے ہر باشندے کے اقدار، مہارت اور تعاون کو تسلیم اور قبول کیا جائے اور اور جہاں نیویارک کے ہر باشندے کے لیے مساوات اور جامعیت، کمیونٹی کو بااختیار بنانے، رسائی، اور نیویارک کے باشندے کے لیے مواقع ایک غیرمتزلزل معیارات ہو جس کے لیے ہم نظم و ضبط، کاروبار، اور خدمات کی فراہمی کے لیے ذمہ دار ہیں
ہمارا عزم یہ ممکن بنانا ہے کہ نیویارک سٹی میں رہنے والے ہر شخص کو ذیل کے ساتھ پھلنے پھولنے کا موقع ہو:
(i) محفوظ، صحت بخش، اور رہنے کے لیے مستحکم ماحول
(ii) معیاری اور قابل رسائی بنیادی ڈھانچے اور خدمات کے ساتھ ایک لچک پذیر مضافات ساتھ ہی مستحکم مقامی معیشت؛
(iii) پورے نیو یارک سٹی میں ارتعاش پذیر اور خیرمقدم والے عوامی مقامات، جہاں ہر کسی کو اپنائیت کا إحساس ہو اور وہ آزادی سے گھوم پھر سکے؛
(iv) معاشی طور پر خوشحال ہونے اور اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے مطلوبہ وسائل
(v) محفوظ، مامون، اور حسب استطاعت رہائش
(vi) بچوں اور نوجوانوں کے لیے اعلیٰ معیار اور ثقافتی طور پر ہم آہنگ سپورٹس، جن میں بالکل چھوٹے بچے اور
پری کنڈر گارٹن سے لے کر بارہویں گریڈ تک کے بچے بھی شامل ہیں؛
(vii) ہمدردانہ اور ثقافتی لحاظ سے مؤثر صحت، صدمہ، اور ذہنی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات؛
(viii) حکومت کےفیصلہ سازی سے متعلق عمل میں بامعنی انداز سے شرکت کرنے کے لیے رسائی اورموقع؛ اور
(ix) اِنسان صِفت، ہمدردانہ، اور احترام پر مبنی سلوک۔
ہم مانتے ہیں کہ نیویارک شہراصل باشندوں کے روایتی خطے Lenape پر آباد ہے، اور ہم اپنے ماحولیات اور تمام جانداروں کا تحفظ کر کے ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہم ان سنگین ناانصافیوں اور ظلم و ستم کو تسلیم کرتے ہیں جو ہمارے ملک کی تاریخ کا حصہ رہے ہیں، بشمول غلام افریقیوں سے زبری مزدوری کروانا، استعماریت جس سے آبائی باشندے گھرسے بے گھر ہو گئے، تارکین وطن ملازمین کو کم تر سمجھ کر انہیں کم اجرت دینا، اور امتیازی سلوک، نسلی تفریق اوراجتماعی حراست، تشدد اورمنظم عدم برابری جن کا سامنا متوسط طبقات بشمول سیاہ فام، لاطینوی،ایشیائی، پیسفک آئی لینڈر، مشرق وسطی کے لوگوں اورسفید فام کے علاوہ دیگرنسلیں، خواتین، مذہبی اقلیتوں، تارکین وطن، LGBTQ+ اورمعذورافراد کو کرنا پڑتا ہے لیکن یہ انہیں تک محدود نہیں ہے۔ ۔ ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ یہ منظم ناانصافیاں معاشرے کے بہت سے ڈھانچوں اور اداروں کی بنیادوں میں شامل ہیں اور افراد، خاندانوں اور کمیونٹیوں کے لیے شدید جسمانی، جذباتی، سماجی اور نفسیاتی اذیت کا باعث ہیں۔ اس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر معاشی مواقع اورنسل در نسل آمدنی کی منتقلی کا نقصان ہوا ہے۔ ان نقصانات کے اثرات ہمارے اندر رچے بسے ہیں، بہت منظم اور جاری ہیں۔ ہمیں پوری طرح احساس ہے کہ ماضی کے یا موجودہ نقصانات کے تباہ کن تسلسل کو روکنے کے لیے ہوشیار رہنا ہو گا۔ نیویارک کے تمام باشندوں کے لیے انصاف اور برابری کے فروغ کے لیے ہمیں ارادی طور پر کام کرتے ہوئے ماضی اورموجودہ دور کے نقصان دہ طرز عمل کو بدلنا ہو گا تاکہ ہم اپنی بنیادوں، سماجی ڈھانچے اور اداروں کی ازسرِ نو تعمیر کر سکیں، ان پر نظرثانی کرسکیں اور انہیں ایک نئے انداز سے دیکھ سکیں۔
اس ابتدائیے میں جن اجتماعی اقدار کا ذکر کیا گیا ہے وہ ہماری شہری حکومتوں کی رہنمائی کریں گی اور اس بابت خاکہ پیش کریں گی کہ ہسٹی اپنے فرائض، ذمہ داریوں، اور اجازتوں کی انجام دہی کس طرح کی جاتی ہے اور چارٹر میں بیان کردہ حقوق کا تحفظ کس طرح سے کیا جاتا ہے۔
ہم، نیویارک کے شہری، انصاف اور برابری پر مبنی شہر کے لیے متحدہ عزم کیے ہوئے ہیں اور اس سفرمیں ماضی اور حال کے نیویارک کے ان تمام باشندوں کی کوششوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے نسلی برابری اور سماجی انصاف کی جنگ لڑی، نیویارک کے ان باشندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس آزادی کے لیے سخت حالات کا سامنا کیا اور بہترزندگی اور بہتر شہر کے حصول کے لیے جدوجہد کی۔ ساتھ مل کر، ہم ان لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ ہم اپنے لیے، اپنے بچوں کے لیے اور آئندہ نسلوں کے لیے ہمت کے ساتھ ایک روشن مستقبل میں قدم رکھ رہے ہیں۔
مجوزہ ابتدائیہ کو منصوبہ بندی، پروگرام کے جائزوں اورآڈٹ کے بارے میں ذمہ داریاں نبھانے میں شہر کے محکموں اورافسران کی رہنمائی فراہم کرنے میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ شرائط و ضوابط یا کسی متعلقہ قانون کو نافذ کرنے کا بالواسطہ یا بلاواسطہ اقدامات کا اختیارنہیں دیتا۔ اس کا اطلاق اس تصدیق کے بعد ہو گا کہ الیکٹرزنے چارٹرمیں ان ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔